آئی ٹی آئی شعبہ کم وقت میں روزگار کے زیادہ مواقع

0

مومن فیاض احمد غلام مصطفی
ڈرافٹسمین:ڈرافٹسمین آئی ٹی آئی کا اہم ٹریڈس ہے۔ جس میں مختلف قسم کی مشینوں، بلڈنگوں ،مختلف devices کی ڈیزائن وغیرہ بنانا سکھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اور بہت ساری چیزیں بھی اس میں شامل ہوتا ہے یہ میکا نیکل ، سول ،آرکیٹیکچریل اور الیکٹریکل ڈرافسٹمین چاروں میں ہو تا ہے ۔ ڈپلومہ کرنے والے اداروں کے پا س یہ کورس زیادہ تر رہتا ہے ۔ میکا نیکل ڈرافٹسمین میں مشینر ی میں مختلف قسم کے ڈا ئیگر ام بنائے جاتے ہیں۔سول ڈرافٹسمین میں اسٹیل ڈیزائین ،واٹر فلو بلڈنگ کی ڈیزائن کی جاتی ہے ۔ الیکٹر یکل ڈرافٹسمین میں لو جیک ڈائیگرام، لائیٹنگ پلان، وائر لوکیشن آپ کو بتانے پڑتے ہیں ۔
داخلہ: ITIمیںد اخلے کے لئے دسویں کے رزلٹ کے بعد ہی یہ سلسلہ شروع ہوجا تا ہے ۔ جس کے لئے آن لائن طریقہ کار کی مد د سے درخواست دے سکتے ہیں ۔ سرکاری ITIمیں داخلہ کے لئے اچھا نمبر ہونا چاہیے۔ میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ITIمیں داخلہ دیا جاتا ہے ۔ تحریری سے زیادہ پریکٹیکل پر دھیان دیا جا تا ہے ۔ مختلف قسم کے نقشے بنانے سکھائے جاتے ہیں۔
مدت :دسویں کے بعد یہ ۲ سال کا کورس ہے جو کہ ۴ سمسٹر پر مشتمل ہے ۔ اگر این سی وی ٹی کے تحت داخلہ ملا ہے اور sctvمیں سا لنا مہ کے طور پر ٹرم کو مکمل کرنا ہے۔ یہ بہت سے ادارے پر منحصر ہے کہ وہاں پر ncvt یا scvt ہے یا نہیں ۔ آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں۔
تعلیمی لیاقت: اگر آپ ڈرافسٹمین کرنا چاہتے ہیں ‘ تعلیمی لیاقت دسویں پاس ہونا چاہیے گورنمنٹ کے زیادہ تر ادارے میں فیس کم ہوتی ہے ۔ لیکن یہی فیس پر ائیوٹ ادارے زیادہ ہو تی ہے ۔ ncvtکا سر ٹیفیکٹ زیادہ بہتر ہے ۔اگر یہ نہیں ملا تو scvtسے بھی کر سکتے ہیں ۔
Apprenticeship:کورس مکمل کرنے کے بعد ایک سال کے لئے Apprenticeshipکرنی ہوتی ہے ۔ Apprenticeship اگر BHELر یلوے یا کسی اچھے ڈپارٹمنٹ یا کمپنی میں ملتی ہے تو ہی کریں یہ زیادہ بہتر ہوگا ۔ اس سے آپ کا کر ئیر بہتر ہوسکتا ہے Apprenticeship کر نے کے بعد ضروری نہیں کہ روزگار مل ہی جائے گا یہ پیسوں کے لئے نہیں ہوتی ہے یہاں پر بہت کچھ سکھایا جاتا ہے ۔ اس کے عوض میں آپ کو کچھ stipend (وظیفہ) دیا جاتا ہے ۔اس سے آپ کو تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے ۔ DEML BHEL NTPC جیسے بہت سا رے پر ائیوٹ ڈپارٹمنٹ ہیں جہاںآپ یہاں بطور روز گا ر کے لئے جا سکتے ہیں ۔
آٹو کیڈ: اگر آپ یہ کور س‘ چاہے سول، میکا نیکل ، آرکیٹیکچرل یا الیکٹر یکل تو آپ کے پاس آٹو کیڈ کی معلومات ہو نا چاہیے ڈرافسٹمین کے سا تھ ساتھ آ پ کسی ادارے سے آٹو کیڈ کا کورس بھی کر سکتے ہیں ۔ یہ آپ کے لئے بہتر ہوگا کیو نکہ آج کل جو بھی ڈرائنگ ہوتی ہے ۔چاہے وہ سول ،میکانیکل ،آرکیٹیکچرل یا الیکڑیکل کی ہو وہ آٹو کیڈ کے ذریعے ہی کی جاتی ہے ۔
سول ڈرافٹسمین :۔ یہ ITIکا ایک اہم ٹریڈ ہے ۔ جس میں طلبہ کو گھر ، فیکٹری ، پل ،نہر ،بندرگاہ ،سڑک ، باندھ وغیرہ کا م کر نے کے لئے ڈیزائننگ اور جو بلیو پرنٹ تیار کرنا ہو تا ہے ۔سول ڈرافٹسمین میں زیادہ تر ٹیکنکل ڈرا ئنگ بنا نا ہوتا ہے ۔ پلان بناناہوتا ہے ۔ paper ورک زیادہ ہوتا ہے ۔ ڈائمینشن ڈرائنگ کس طرح سے بنانا ہے یہ سب بتایا جاتا ہے ۔ اگر آ پ کی ڈرئنگ اچھی ہے اور آپ کو اس میں دلچسپی ہے ، نقشے وغیرہ بناتے ہیں تو آپ کے لئے ایک اچھا متبادل ہے ۔ دوسال میں عام طور پر جتنی بھی بنیادی اور کام کی باتیں ہیں سب سیکھائی جاتی ہے ۔ اسٹرکچر بنائے جاتے ہیں ۔ اس کا پلان بنایا جاتا ہے ۔ روڈ ہے ، ریلوے ہے ، بلڈنگ ہے ، اس کا پلان بنایا جاتا ہے اور اس کو اپروول کر کے آگے بڑھایا جاتا ہے ۔ پھر اس کی مینو فیکچرنگ ہوتی ہے ۔ اس کے بعد اس کو ڈیو لپ کیا جاتا ہے ۔ یہ سب پلان ایک سول ڈرافٹسمین بناتا ہے۔ اس کی ساری تفصیل اس کو رس میں سکھائی جاتی ہے۔پہلے تمام کام ہاتھوں سے ہی انجام دئیے جاتے تھے ۔ اب جد ید ٹیکنا لوجی آگئی ہے ۔ کمپیوٹر کی مدد سے ہی تمام ڈیزائن تیارکی جاتی ہے کمپیوٹر کا ایک سافٹ وئیر ہے ۔ آٹو کیڈ کی مد د سے نقشے غیرہ تیار رکھے جاتے ہیں ۔ آٹو کیڈ سول ،میکا نیکل،آرکیٹیکچرل اور الیکٹرکل کر سکتے ہیں جس میں 2 D,3D میں قسم کی بھی ڈیزائن ہیں ۔ اسے سرچ کر کے بنایا جاسکتا ہے ۔ کورس مکمل کرنے کے بعد روزگار کے مختلف مواقع ہو تے ہیں جیسے سرکاری ، پرائیوٹ سرکاری فیلڈ میں نوکری کے ریلوے ، فوج، PWD ،پرائیویٹ وغیرہ مکان ،گھروں کے نقشے تیار کرنا، کنٹراکٹ لینا ،سڑکیں بنانا،کمپنی ڈالنا، 2D,3D نقشے تیار کرنا، PWD میں کنڑاکٹ لے سکتے ہیں۔ یہ بہت اچھا کورس ہیں ، اس میں اچھا کرئیر بنا سکتے ہیں ۔ گور ئمنٹ Jobکے لئے آئی ٹی آئی سر ٹیفکیٹ لا زمی ہوتا ہے۔ اس کی سر ٹیفکیٹ بہت اہم ہوتی ہے ۔ پر ائیوٹ طور پر ہی آپ کر سکتے ہیں ۔ فری لانس کا م بھی کر سکتے ہیں مواقع نکلتے رہتے ہیں۔ انڈیا میں اس کا پے اسکیل اچھا ہے ۔ جیسے جیسے یہ تجربہ بڑھے گا یہ اسکیل بھی بڑ ھتا جائے گا ۔ اگرAbroad میں جاب کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ایک اچھا متبادل ہے ۔ اس کی بہت مانگ ہے انڈیا کی بہ نسبت وہاں زیادہ اچھی ہوتی ہے مارکیٹ میں بھی اس کی vacancy زیادہ ہے ۔
میکانیکل ڈرافٹسمین:یہ بھی ووکیشنل ٹر یڈ ہے ۔ اس میں ہمیں ڈرائنگ بنانی ہوتی ہے ۔ اسکیچ بنانے ہوتے ہے جوبھی اس کے پارٹس ہوتے ہیں۔ چاہے وہ کسی بھی شعبے میں استعمال ہو تا ہے ۔ ا س کی ڈیزائننگ ایک میکانکل ڈرافسٹمین کرتا ہے ۔ اس کی پوری تفصیل میکا نیکل ڈرافسٹمین کرتا ہے ۔ ا س میں کر ئیر بہت اچھا ہے اور کافی جاب بھی مہیا ہیں کیو نکہ اس میں بہت سارے شعبے ایسے ہیں جہاں پرمختلف مشینوں کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ کسی بھی پروڈکٹس کے ہوں ۔میڈیکل، ارونا ٹیکل یا مختلف فیلڈ کی مشینری کی اسکیچ بنانی ہوتی ہے۔ طلبہ کو آئی ٹی آئی کے کوئی بھی ٹریڈس لے لینا چاہیے اگر وہ آگے پڑھائی کا ارادہ نہیں رکھتا ہے تو اس سے ان کے پاس اسکیل ڈیولپ ہوتی ہے اور اس سے اس کو ایک سمت مل جاتی ہے کہ کس شعبے میں کرئیر بناناہے پھر اس کو مسلسل آگے بڑھاتے ہوئے اپنے کریئر کو چننا ہے۔ اس میں تحریری اور عملی کام دونوں ہوتے ہیں۔ دونوں چیزیں سکھائی جاتی ہے۔عملی کام پر زیادہ توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔
جاب ٹائپس: ڈیزائننگ کا کام کر سکتے ہیں۔جونیئر اسسٹنٹ کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ڈرافسٹمین پائپننگ،آٹو کیڈڈرافٹسمین، ڈرافسٹمین اسٹرکچرل، آرکیٹیکچرل اسٹرکچرل کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔گو رنمنٹ سیکٹر میں جا سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ بہت سی کمپنیاں ہیں ۔ انڈ سٹری ہے ۔انڈیا،abroad دونوں میں سے بہت سے متبادل ہیں ۔ آپ وہاں بھی کوشش کر سکتے ہیں ۔ لیکن اس میںbasic کے لئے پہلے ڈرائنگ کر نا ہوتا ہے اسکیچنگ کرنا ہوتا ہے ۔ بلیو پرنٹ تیار کرنا ہوتا ہے ۔ یہ سب کچھ ٹر یننگ کے وقت سکھایا جاتا ہے ۔
الیکٹر و نک میکا نیکل:الیکٹر انک میکانیکل یہ ایک ایسا ٹریڈ ہے جس میںیہ انسٹال کر ناmaintain کرنا ، درست کرنا ، الیکٹرانک equipment جیسے انڈسٹریل کنڑول،میزائیل کنٹرول سسٹم ،راڈار سسٹم، ٹر انسمیٹرس وغیرہ سکھایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ بہت ساری چیزیں ہوتی ہے ۔ اگر موازنہ کیا جائے الیکٹریشن کا اور الیکٹر ونک میکانک کا ، الیکٹر یشن ایک ایسی ٹریڈ ہے جس میں مخصوص چیز وں میں ماہر بنا دیا جاتا ہے۔ لیکن الیکٹر انک میکانک ایسی ٹریڈ ہے جس میں تقریبا 20-25equipment ہوتے ہیں ۔ اس کورس کے دوران طلبہ الیکٹرانک equipment اسپلا ئیزیشن اِن ائیر ، مینٹین برو سیزر ، مشینوں کا تجربہ جیسے کہ کمپیو ٹر ان سے جڑے سارے مسائل اور ان کا حل اور کام کے لئے تیار کرنا خصوصی طور سے بتایا جاتا ہے ۔
الیکٹرونک میکا نک کس طرح سے فا ئدے مند ہے ؟ اس ٹر یڈ کورس کو مکمل کر نے کے لئے بعد طلبہ کو مختلف روزگار کے مواقع سےالیکٹرانک equipment مینو فیکچرنگ صنعت ، آٹو موبائیل انڈسٹری،انڈسٹری مینو فیکچرنگ، سولار پاور بیسڈ، ہر ریاست کا یہ ایک ڈپارٹمنٹ ہوتا ہے ۔ اس میں بھی مواقع ملتے رہتے ہیں اس کے علاوہ روزگار کے مواقع میں مینو فیکچرنگ LEDلائٹ ، سروس انڈسٹر ی جیسے کہ MTNL BSNLہوم اپلائنس، مینو فیکچر نگ کمپنی ،ریلوے ISROنول ڈاکیارڈ RCF ,BPCLوغیرہ میں جاسکے ، امیدوار موبائیل انڈسٹری جیسے کہ LG ,samsung ،نو کیا ، سونی وغیرہ میں بھی جا سکتے ہیں ، پبلک سیکٹر انڈسٹری میں جا سکتے ہیں ۔ جیسے کہBHEL,BEML,NSPT اور ملک کی بہت سی انڈسٹری اور دیگر انڈسٹری جیسے کہ ONGC ,10 CL ، HPCL وغیرہ میں بھی جا سکتے ہیں ۔اسسٹنٹ لائن مین، الیکٹریشن، الیکٹرو میکانک، اے سی اینڈ ریفریجریٹر میکانک، مینٹیننس ٹیکنیشین بھی بن سکتے ہیں ۔ یعنی اس کے اتنے اسکوپ ہیں ۔ اس کے باوجود بہت سے امیدوار کا رونا رہنا ہے ۔ کہ ہمیں JOB نہیں ملتی ،اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ با خبر نہیں رہتے ہیں ۔ ان کوپتہ ہی نہیں ہوتا کہ کس وقت کون سی job نکل رہی ہے ۔ وہ مختلف اسامیاں فراہم کر نے والی ادارے میں رجسٹر ڈ بھی نہیں کرتے ہیں ۔ اکثر غلط لو گوں کے چنگل میں پھنس جا تے ہیں ۔ اگر کو ئی جاب کے لئے پیسہ مانگتا ہے تو اس کے چکر میں بالکل بھی نہ پڑیں ۔ خود روزگار کے مواقع ،خود کا بز نس شرو ع کر سکتے ہیں ۔ اس کی اچھی معلومات ہو جائے گی ۔ بڑ ی بڑی کمپنی سے ٹھیکہ لے سکتے ہیں ۔ کچھ کرنا ہے توآپ کو اپنی سوچ کو بڑی رکھنا ہے ۔ اس لئے آپ کو کچھ وقت نکالنا ہے ۔ اگر آپ اپنے مستقبل کے لئے وقت نکا لتے ہیں تو کچھ بن جائیں گے ۔ ورنہ اپنی تنخواہ میں خوش رہیے۔
مزید تعلیم: اگر آپ چاہتے ہیں کہ ڈرافسٹمین کے بعد اپنی آگے کی تعلیم بھی جاری رکھنا چاہے تو مزید اپنی تعلیم کو بڑھا سکتے ہیں۔ڈپلومہ کر سکتے ہیں۔عام طور پر ڈپلومہ تین سال کا ہوتا ہے۔ لیکن آئی ٹی آئی کرنے کے بعد براہ راست ڈپلومہ کے دوسرے سال میں داخلہ ملتا ہے۔ ڈگری کرنا ہے تو ڈگری بھی کر سکتے ہیں۔ڈگری بڑھے گی تو پوسٹ بھی بڑھے گی پے اسکیل بھی بڑھے گا۔ نالج بڑھے گی اور آپ کسی بھی چیز کو گہرائی سے سیکھ بھی سکتے ہیں۔ آپ ٹیچر بن سکتے ہے اگر مزید تعلیم نہیں حاصل کر نا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس متبادل ہے ا س کی تیاری ہے تو جاب کر سکتے ہیں ۔
روز گار کے مواقع: ڈرافٹسمین ٹریڈ مکمل کر نے کے بعد بہت سے روزگار کے مواقع رہتے ہیں ۔ گورنمنٹ ، بلڈنگ پروڈکشن ، مینو فیکچرنگ، انڈسٹری ، اسٹرکچرل فیبریکشن ، روف اسٹر کچر ، بلڈنگ اور کنسٹرکشن یہ مختلف ڈپارٹمنٹ ہوتے ہیں ۔جو روز گار فراہم کرتے رہتے ہیں : PWD , PDF ,CPW لینڈ سروس میں نوکری نکلتے رہتی ہے ۔ اگر خود کا رزگار کر نا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس اچھا خاصا امائونٹ ہونا چاہیے ۔ ا س کے equipment اور مٹیریل خرید نے کے لئے اس کے علاوہ خو د کا آفس ڈال سکتے ہیں ۔ ڈرافسٹمین کو اپنے یہاں پر جاب پر رکھ سکتے ہیں ، ان سے ڈیزائن وغیرہ بنوا سکتے ہیں ۔ نوکری بہت آسانی سے نہیں ملتی ہے۔ اس کے لئے بہت جدو جہد کر نا پڑتا ہے ۔ جدو جہد کریں گے تو آگے بڑھیں گے ۔
فورین جاب : کویت ،دبئی ، یا عرب ممالک میں روزگار کے بہت سے مواقع رہتے ہیں ۔ اگرو ہاں جاب ملتا ہے تو بہت اچھا ہے ۔ اگر موقع ملتا ہے تو ضرور جائیں لیکن اگر آپ کو اپنے ملک میں ہی نوکری ملتی ہے تو یہیں پر اپنی خدمات انجام دیں یہ زیادہ بہتر رہے گا آپ اپنے خاندان والوں کے ساتھ رہیں گے اور فیملی کا لطف اٹھا سکتے ہیں ۔ll

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS