بھوپال ایم ایم ایس: چنڈی گڑھ کے بعد اب ایم پی میں بھی بنا اسٹوڈنٹ کا ایم ایم ایس

0

بھوپال : مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں چنڈی گڑھ یونیورسٹی جیسا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل گوویند پورا واقع سرکاری آئی ٹی آئی میں پڑھنے والی ایک اسٹوڈنٹ کا واشروم میں کپڑے بدلتے وقت ساتھیوں نے ویڈیو بنا لیا۔ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر پیسے کی مانگ کی گئی۔ اس پورے واقعہ سے افسردہ اسٹوڈنٹ گھر چھوڑ کر غائب ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ 17ستمبر کا ہے۔ پولیس اس معاملے میں آئی ٹی آئی میں پڑھنے والے تین اسٹوڈنٹ کے خلاف دفعہ 384آئی پی سی، 67 آئی ٹی کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ جن میں دو ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
بھوپال کے اشوک گارڈن تھانہ انچارج الوک سریواستو نے بتایا کہ بھوپال کے پپلانی تھانہ کی رہائشی ایک اسٹوڈنٹ اشوک گارڈن کے شاشکیے آئی ٹی آئی سے ڈیپلومہ کررہی ہے۔ 17ستمبر کو ویشکرما جینتی پرانسٹیٹیوٹ میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔پروگرام کے بعد جب اسٹوڈنٹ واشروم میں کپڑے بدلنے پہنچی تو اسٹوڈنٹ راہل یادو، خوشبوٹھاکر اور ایان نے اس کا ویڈیو بنالیا۔م ویڈیو بنانے کے بعد ملزمین نے اسٹوڈنٹ کے دوست کو ویڈیو دیکھایا اور کہا کہ وہ اس سے 7ہزار روپے مانگے۔اگر پیسہ نہیں دیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا جائے گا۔ جب اس اسٹوڈنٹ کو اس کے دوست نے یہ بات بتائی تو پریشان ہوگئی اور وہ ذہنی طور اتنی پریشان ہوئی گئی کہ وہ گھر سے کسی کو بنا بتاے غائب ہوگئی۔ پپلانی پولیس نے اس سارے معاملے میں آئی ٹی ایکٹ بلیک میلنگ کی دفعات میں معاملہ درج کیا ہے اور دو ملزمین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ وہیں ایک اور تلاش جاری ہے۔ پپلانی تھانے سے کیس ڈائری اشوک گارڈن تھانے بھیج دی گئی ہے۔
ترجمہ :دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS