اس ماہ کے آخر تک طے کیا جائے گا کہ کن لوگوں کو کورونا ویکسین دیا جائے گا: ہرش وردھن

0

مرکزی وزیر صحت وخاندانی  فلاح وبہبود ڈاکٹر ہرش وردھن  نے اتوار کو  بتایا کہ وزارت  ایک لائحہ عمل  تیار کررہا ہے جس کے تحت سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستیں ان آبادی اور  گروپوں کی  فہرست پیش کریں گی  جنہیں  پہلے کورونا  ویکسین  دی جانی چاہئے۔  اس ماہ کے آخر  تک اس  فہرست کے پورے ہونے  کے امکانات  ہیں۔
ڈاکٹر  ہرش وردھن نے سنڈے  سنواد ایک  پروگرام  میں بتایا کہ ’’حکومت  جنگی  سطح پر  اس  سمت میں کام کررہی  ہے جبکہ  کورونا  ویکسین تیار ہو تو لوگوں  کے درمیان  اس  کی  یکساں تقسیم  یقینی بنائی جائے۔‘‘
دنیا کے دیگر ممالک  کی طرح مرکزی حکومت  بھی اسی  بات پر توجہ دے رہی ہے کہ کس طرح ہر شخص  کو  کورونا  ویکسین    مہیا  کرایا جائے۔ اس کے لئے اعلی  سطحی ماہرین کا گروپ تشکیل دیا  گیا ہے جوکورونا  ویکسین  کے سبھی  پہلوؤں پر توجہ  دے  رہی  ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’’وزارت صحت  ریاستوں کے ساتھ مل کر ایک خاکہ  تیار  کررہا  ہے کہ  کورونا ویکسین  پہلے کن لوگوں کو  دی  جائے۔ 
وزارت فی الحال  ایک  فارمیٹ تیار کررہا ہے جہاں ریاستی  حکومتیں  ان  آبادی اور گروپوں کی فہرست پیش  کریں گی جنہیں  کورونا ویکسین  پہلے دی جانی  ہے۔ اس میں اگلے مورچوں پر ڈٹے رہنے  والے کورونا سے  نبردآزما  صحت سے متعلق اہلکاروں  اور کورونا  ٹسٹ، ٹریک  اور ٹریٹ کی حکمت عملی کے نفاذ  کرنے میں شامل ملازمین شامل ہوں گے۔ امید  ہے کہ  یہ فہرست اکتوبر کے آخر  تک تیار  ہوجائے گی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن  نے بتایا کہ ریاستی حکومتوں کو  ساتھ ہی یہ  حکم  دیا گیا ہے کہ  وہ کولڈ چین  فیسیلیٹی اور  کورونا ویکسین  کی تقسیم  سے  متعلق دیگر بنیادی  ڈھانچوں کی پوری جانکاری بھی  دیں۔ مرکزی حکومت  اس کے علاوہ ویکسین  کے مناسب اور یکساں تقسیم  کے  لئے  انسانی وسائل، تربیت اور جائزہ  سے متعلق اہلیت  میں توسیع کے منصوبہ  پر  کام کررہی ہے۔
ایسا مانا  جارہا ہے  کہ جولائی  2021 تک  تقریبا 20  سے 25 کروڑ لوگوں کو  کورونا  ویکسین دی جائے گی۔  یہ بھی  اندازہ  لگایا  گیا ہے  کہ تب تک کورونا ویکسین  کے  40 سے 50 کروڑ  ڈوز خریدے  جائیں گے اور  انہیں  تقسیم کیا جائے گا۔  
انہوں  نے بتایا کہ حکومت ان  منصوبوں کو آخری شکل  دینے کے وقت  کورونا سے متعلق قوت مدافعت کے اعدادوشمارپر بھی  نظررکھ  رہی ہے۔
مرکزی وزیر صحت  نے بتایا کہ نیتی  آیوگ کے  رکن (صحت) ڈاکٹر  وی کے پال کی  صدارت میں تشکیل  اعلی  سطحی کمیٹی  کورونا ویکسین سے متعلق  ہر  پہلوؤں سے  جڑی ردعمل کا خاکہ تیار کررہی ہے۔
ویکسین کی  خریداری مرکزی حکومت کے  ذریعہ سے ہوگی اور ویکسین  کی ہر کھیپ  پر مسلسل نظر رکھی  جائے گی  تاکہ یہ  یقینی  بنایا جاسکے  کہ ان  لوگوں  کو  ملے  جنہیں اس  کی سب  سے زیادہ  ضرورت ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS