گجرات: گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ بی جے پی ترجمان نتن پٹیل نے گجرات میں گجراتیوں کے آئی اے ایس، آئی پی ایس مقرر کیے جانے پر زور دیا ہے۔ گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر میں پٹیل طبقے کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔جس میں نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ گجراتی امریکہ تک پہنچ گئے ہیں ،مگر بدقسمتی ہے کہ گجرات سکریٹریٹ میں آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس افسران کی شکل میں موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کچھ ریاستوں میں مقامی افسران کو اہمیت دی جاتی ہے ،مگر ہماری ریاست میں بہت کم گجراتی آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ گجراتی تجارت کی جانب توجہ دیتے ہیں ، کبھی سرکاری نوکریوں میں آگے بڑھنے کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔ جب کہ دیگر ریاستوں کے نوجوان آگے بڑھتے ہیں۔ ہمارے گجراتی آئی اے ایس، آئی پی ایس، ریلوے، بینکنگ یا مرکزی محکموں میں ملازمت پر توجہ نہیں دیتے۔ اس لیے گجراتیوں کو اس جانب غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بیدار کرنا ہوگا تاکہ نوجوان مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیاب ہوکر سرکاری اداروں میں بھی آئیں۔ میں سکریٹریٹ میں گجراتی افسران کی بڑی تعداد میں نیم پلیٹ دیکھنا چاہتا ہوں۔
میں سکریٹریٹ میں گجراتی افسران کی نیم پلیٹ دیکھنا چاہتا ہوں:ڈپٹی سی ایم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS