انوراگ اور تاپسی کے گھر پہنچی انکم ٹیکس افسران کی ٹیم q کانگریس نے اٹھائے سوال
نئی دہلی : ممبئی اور پنے میں بدھ کو بالی ووڈ کی 4ہستیوں کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا چھاپہ پڑا۔ ان میں اداکارہ تاپسی پنو، ڈائریکٹر انوراگ کشیپ، وکاس بہل اور مدھو منٹینا شامل ہیں۔ دونوں شہروں میں30مقامات پر انکم ٹیکس ٹیم کی تفتیش جاری ہے۔ یہ چھاپہ ماری فینٹم فلم سے منسلک ہے۔یہ اتفاق ہی ہے کہ جن 4ہستیوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ پڑا ہے، ان میں تاپسی اور انوراگ الگ الگ ایشوز پر مودی سرکار کے مخالف رہے ہیں۔دوسری طرف اس چھاپہ ماری کے بعد سیاست گرم ہوگئی ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کی کارروائی پر کانگریس نے مرکز کو نشانہ بنایاہے۔سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان نے اس چھاپہ ماری کو مودی سرکار کی بدلے کے جذبہ سے کی گئی کارروائی بتایاہے۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس نے آج فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ اور اداکارہ تاپسی پنو کے یہاں چھاپے مارنے کی کارروائی کی۔محکمے نے ایک بیان میں کہا کہ ممبئی میں فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ اور اداکارہ تاپسی پنو کی جائیداد پر چھاپے مارے گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق یہ چھاپے ماری فینٹم فلم سے متعلق ہے ۔ انکم ٹیکس کی جانب سے کی جارہی چھاپے ماری ممبئی میں کئی جگہوں پر کی جارہی ہے۔ ان لوگوں کے خلاف مبینہ طورپر بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس چوری کا معاملہ ہے ۔ ان لوگوں کے ممبئی اور یہاں سے بیرونی ٹھکانوں پر چھاپے ماری ہورہی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ابھی اس چھاپے ماری کے سلسلے میں اور بھی بڑے نام سامنے آسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ چھاپے ماری فینٹم فلم کی ٹیکس چوری کے سلسلے میں کی جارہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS