کارٹوسیٹ-3 کی کامیابی کے ساتھ لانچنگ

0

اسرو نے سری ہری کوٹا سے ارتھ امیجنگ سیٹلائٹ کارٹوسیٹ -3  اور 13 دیگر نینو سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔

خلائی ایجنسی اسرو نے صبح کے وقت 9.28 منٹ پر سری ہری کوٹا کے اسپیس پورٹ کے دوسرے لانچ پیڈ سے سیریز میں 9ویں کارٹوسیٹ -3 سیٹلائٹ کے لانچنگ کا منصوبہ بنایا تھا۔

لانچ کے دوران  اسرو کے سربراہ ڈاکٹر کے سیوان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ PSLV-C47 نے13  دیگر سیٹلائٹوں کے ساتھ  اپنے آربٹ میں کامیابی سے قدم رکھا۔ کارٹوسیٹ-3  اعلی ترین سویلین سیٹلائٹ ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی اطلاع دی کہ اسرو کے پاس مارچ تک 13 مشن ہیں جن میں 6 بڑے سیٹالائٹوں کے مشن اور 7  دیگر سیٹیلائٹ مشن ہیں۔

خیال رہے کہ قل 1،625 کلوگرام پیمانے والے کارٹوسیٹ -3 بڑے پیمانے پر شہروں کی بڑھتی ضروریات کے لئے منصوبہ بندی، دیہی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، ساحلی زمین کے استعمال پر توجہ دے گا۔ 
واضع رہے کہ کارٹوسیٹ -3 مشن پانچ سال کے لئے ہوگا۔ کارٹوسیٹ -3 اور 13 دیگر تجارتی نینو سیٹلائٹ کا آغاز 22 جولائی 2019کو اسرو کے چاندریان-2مشن کے بعد کیا گیا ، جو چاند پر لینڈنگ میں ناکام رہا، اور اگر یہ کامیاب ہوتا تو ملک کا پہلا مقام ہوتا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS