اسرائیلی وزیراعظم کووڈ سے متاثر، دورۂ ہند ملتوی

0

نئی دہلی: اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کووڈ-19سے متاثر ہوگئے ہیں اور اس وجہ سے ان کا 3اپریل سے شروع ہونے والا ہندوستان کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔ ہندوستان میں اسرائیلی سفیر نوور گیلون نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم مسٹر بینیٹ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا دورہ ہند ملتوی کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان ہندوستانی فریق کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ ہند دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے باضابطہ قیام کے 30 سال مکمل ہونے اور ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS