خان یونس میں اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

0
خان یونس میں اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید
خان یونس میں اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

غزہ (یو این آئی): غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے العمل اورالنصیراسپتال کے اطراف شدید بمباری کی گئی، اسرائیلی فورسز نے ایمبولنس کو بھی نشانہ بنایا۔ جبکہ شمالی غزہ میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے اپنی جارحیت کو غزہ پر جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک شہید بچوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد جب کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ غزہ کا طویل ترین مواصلاتی بلیک آؤٹ بھی پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: عرب اسرائیل تعلقات میں 7 اکتوبر حملے نے خلل ڈالا: امریکہ

ادھر اسرائیلی فوجیوں پر حماس کے جنگجوؤں نے جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حماس کی جانب سے خان یونس میں اسرائیلی فوج اور گاڑیوں پر حملے کیے گئے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS