اسرائیلی فوج کا القدس اسپتال خالی کرنے کا الٹی میٹم ، نتائج بھگتنے کی دھمکی

0
اسرائیلی فوج کا القدس اسپتال خالی کرنے کا الٹی میٹم ، نتائج بھگتنے کی دھمکی
اسرائیلی فوج کا القدس اسپتال خالی کرنے کا الٹی میٹم ، نتائج بھگتنے کی دھمکی

غزہ: اسرائیلی فوج نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کاالٹی میٹم دیتے ہوئے نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی، القدس اسپتال میں آٹھ ہزاربےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر بمباری پندرہویں دن بھی جاری ہے، صیہونی فورسز کی جارحیت انتہا کو پہنچ گئی۔

اسرائیلی فوج نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کاالٹی میٹم دے دیا اور دھمکی دی ہے اسپتال خالی کرو ورنہ نتائج بھگتنا ہوگا، القدس اسپتال میں آٹھ ہزاربےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ اسرائیلی جارحیت میں شہدا کی تعداد اکتالیس سو سے تجاوز کرگئی ہے اور غزہ کھنڈربن چکا ہےم جابجا خون میں لت پت لاشیں اور زخمی پڑے ہیں۔

غزہ رات بھر دھماکوں سے گونجتا رہا، جس سے مزید تیس فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ چوبیس گھنٹے میں تین سوباون فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ والوں پر دو ہفتوں سے پانی بند ہے، شہرمیں بجلی معطل ہے اور کھانے پینے کی چیزیں ختم ہورہی ہیں، محاصرے نے فلسطینیوں کی زندگی جہنم بنادی ہے۔

دوسری جانب سربراہ عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی فوج کے القدس اسپتال کو خالی کرنے کے احکامات تشویشناک قرار دے دیے۔

مزید پڑھیئے: غزہ میں تشدد سے تقریباً 900 خواتین بیوہ ہوئیں: اقوام متحدہ

ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہالقدس اسپتال میں اس وقت 400 سے زیادہ مریض زیرعلاج ہے اور 12 ہزار سے زیادہ بے گھر شہریوں کا مسکن ہے، مریضوں سے بھری اسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن نہیں ہے، عام شہریوں اور مریضوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS