اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو ایران پرحملہ کی تیاری کا حکم

0
irshadgul.com

تل ابیب: (یواین آئی) امریکہ کی جانب سے اشارہ ملنے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر حملہ کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں امریکہ کو مطلع کیاگیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کو ایران کے خلاف حملہ کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پر ایرانی چیلنج کے لئے تیاری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مزید دباؤ بڑھائے۔ اسرائیل کے سینئر دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گینٹز نے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو ایران پر حملے کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS