اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے مرنے والوں کی تعداد 44 ہوگئی

1
Image:time.com

تل ابیب، 30 اپریل (یواین آئی) اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 44 سے زائد افراد ہلاک اور 150سے زائد افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شمالی اسرائیل میں یہودوں کے ایک مذہبی مقام ماؤنٹ میرون پر پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ اس واقعہ میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS

1 COMMENT

Comments are closed.