حماس ہتھیار ڈال دے یا موت قبول کرے: اسرائیلی وزیراعظم

0
حماس ہتھیار ڈال دے یا موت قبول کرے: اسرائیلی وزیراعظم
حماس ہتھیار ڈال دے یا موت قبول کرے: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ حماس کے ارکان یا تو ہتھیار ڈال دیں یا موت قبول کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو ختم کرنے کے بعد میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کروں گا کہ غزہ کو دوبارہ کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔

دوسری جانب تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں تحریک کے خلاف جو جنگ چھیڑ رہی ہے اس میں اسرائیل کا اعلان کردہ ہدف ناکامی سے دوچار ہے۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک آڈیو ریکارڈنگ میں کہا کہ ہمیں ختم کرنے کا اسرائیل کا مقصد ناکامی سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کو جاری رکھنا ان اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دیتا جو اب بھی تحریک کے زیر حراست ہیں۔

دریں اثنا القسام بریگیڈز نے تین اسرائیلی زیر حراست افراد کے ویڈیو کلپس نشر کیے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔ القسام کی طرف سے شائع ویڈیو میں 3 قیدیوں ایلیا ٹولڈانو، نک پیزر اور رون شرمین کو دکھایا گیا۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ ان تین قیدیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔یہ تینوں نوجوان غزہ کے علاقے شجاعیہ کالونی میں ایک عمارت سے قمیصیں اتارے ہوئے نکلے تھے، ان میں سے ایک سفید کپڑا بھی لہرا رہا تھا، تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے ان تینوں پر فائرنگ کردی تھی۔

مزید پڑھیں: کناڈا نے غزہ سے آنے والوں کیلئے دروازے کھول دیے

بعد ازاں اسرائیلی فوج نے واقعہ کا اعتراف کیا اور اس پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانے کا بھی کہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS