اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، روٹیاں خریدنے کے منتظر 20 افراد ہلاک

0
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی گئی فضائی حملے۔۔۔۔ فائل فوٹو
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی گئی فضائی حملے۔۔۔۔ فائل فوٹو

غزہ: اسرائیل نے سیبالیہ پناہ گزین کیمپ پر 24 گھنٹوں میں دوسری بار حملے میں ہلاک، زخمی اور لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1000 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کے ضلع نصر میں الشرک بیکری پر بمباری کے نتیجے میں روٹیاں خریدنے کے منتظر 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب یمن کے کچھ علاقوں پر کنٹرول رکھنے والے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے اندر کئی اہداف کو ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سیری نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملے بند ہونے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
لبنان میں حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی مسلح ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ادھر حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں قید بعض غیر ملکیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔
مصر کی سرحد پر واقع رفح گیٹ، غزہ کا دنیا کا واحد دروازہ ہے جسے محدود بنیادوں پر کھول دیا گیا۔ غیر ملکیوں اور زخمیوں کے پہلے قافلے سرحد پار پہنچ گئے ہیں ۔ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے غزہ کے شہریوں کو بھی علاج کے لیے ایمبولینسوں کے ذریعے رفح بارڈر گیٹ سے مصر پہنچایا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 44 ممالک کے شہری موجود ہیں جہاں سے امدادی ٹرکوں کی آمد جاری ہے۔

حماس کے مسلح ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے، 7 اکتوبر کی علی الصبح اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں اور ان کے مقدس اقدار کے خلاف مسلسل خلاف ورزیوں، خاص طور پر القدس کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی بنیاد پر بڑے حملے کا آغاز کیا تھا جس پر اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید فضائی بمباری شروع کردی تھی۔
اسرائیلی حکام نے اعلان کیا کہ غزہ سے حملوں میں 315 فوجیوں سمیت 1,400 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 5,132 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: تیونس کی ٹینس اسٹار اُنس جابر فلسطینی بچوں کو یاد کرکے رونے لگیں، انعامی رقم کا کچھ حصہ عطیہ کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر زخمی بیٹی کو اسٹریچر پر دیکھ کر بے ہوش

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بتایا کہ غزہ میں القسام بریگیڈز کے ہاتھوں میں 240 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 8,796 فلسطینی جن میں 3,648 بچے اور 2,290 خواتین شامل ہیں، شہید اور 22,219 زخمی ہوئے ہیں۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS