اسرائیل نے غذائی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر کے 104 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

0
اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے
اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

غزہ(یو این آئی): اسرائیل نے، غزّہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر کے، 104 فلسطینیوں کو ہلاک اور 760 کو زخمی کر دیا ہے۔ فلسطین وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق “اسرائیل نے غزّہ پر حملوں کے 146 ویں دن غذائی امداد کے انتظار میں جمع فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ شہریوں کا طے شدہ قتل عام ہے اور اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کا ایک حصّہ ہے”۔

وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ “حملے میں 104 فلسطینیوں کو ہلاک اور 760 کو زخمی کر دیا گیا ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ شہریوں کے تحفظ کی خاطر یک طرفہ فائر بندی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں”۔
غزّہ حکومت کی میڈیا آفس نے جاری کردہ بیان میں اسرائیلی حملے کو باقاعدہ پلان کیا گیا حملہ قرار دیا ہے۔

میڈیا آفس نے کہا ہے کہ “بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر امریکہ کی بائڈن انتظامیہ اسرائیل کو شہری قتل عام کی اجازت دے رہی ہے۔ ہمارے نزدیک مقبوضہ فلسطین میں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار امریکہ انتظامیہ، بین الاقوامی برادری اور بین الاقوامی تنظیمیں ہیں۔

مزید پڑھیں: سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم عبدالکریم عرف ٹنڈا بری، دو کو عمر قید کی سزا

ہم تمام عالمی ممالک سے، پورے عالمِ عرب، اسلامی ممالک، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل پر دباو ڈالنے کے لئے فوری کاروائی کی جائے”۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS