تہران(ایجنسیاں)اسرائیل کے دورے پر آئے امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں ایک موقف اختیار کرنے کے معاہدے کے بعد ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سخت ‘ریسپانس ‘ کی دھمکی دی ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک خطاب میں کہا ” واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے کسی بھی غلطی کا ایران بڑا سخت جواب دے گا۔’ واضح رہے امریکہ اور اسرائیل نے جمعرات کے روز ایرانی جوپری ہتھیاروں کو کسی بھی صورت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایران کے ممکنہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف دونوں اتحادیوں نے ایک طویل عرصے بعد ایک واضح اور دوٹوک موقف اختیار کیا ہے، اس سے قبل دونوں کے درمیان سفارتی حکمت عملی پر اختلاف تھا۔
دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے ‘ عظیم ایرانی قوم خطے کی سلامتی کے خلاف پیدا کیے گئے بحران برداشت نہیں کرے گی۔ اس لیے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو خبردار رہنا چاہیے کہ ان کی کسی بھی غلطی پر ایران کی طرف سے بہت سخت اور پچھتاوا پیدا کرنے والا جواب آئے گا۔’واشنگٹن اور اسرائیل ایک طویل عرصے سے ایرانی جوہری پروگرام اور جوہری صلاحیت کے حصول کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ایران یہ موقف پیش کرتا رہا ہے کہ اس کا کبھی بھی جوہری بم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔
امریکہ اور اتحادیوں نے غلطی کی توسخت جواب ملے گا: ایران
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS