ایران: سیکورٹی پوسٹوں پر حملوں میں 11 اہلکار ہلاک

0
ایران: سیکورٹی پوسٹوں پر حملوں میں 11 اہلکار ہلاک
ایران: سیکورٹی پوسٹوں پر حملوں میں 11 اہلکار ہلاک

تہران(ایجنسیاں): ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس اور ملٹری پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فورسز نے پولیس اور ملٹری چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث 16 دہشت گردوں کو آپریشن میں ہلاک کر دیا۔

اس حوالے سے ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سکیورٹی، پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا کہ شہر چاہ بہار، راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

ایرانی نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جیش العدل کاحملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 11 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے جب کہ 10 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS