ہرشل پٹیل کے بعد اے بی ڈیویلئرس نے دکھایا دم
چنئی(ایجنسیاں) : انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے ممبئی انڈینس کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان 159 رن بنائے ، جس کو رائل چیلنجرس بنگلورو نے اے بی ڈیویلئرس کی 48 رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت آخری گیند پر آٹھ وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں اتری بنگلورو کی اننگز کی شروعات واشنگٹن سندر اور وراٹ کوہلی نے کی۔ سندر نے 10 رن بنائے جبکہ کپتان کوہلی نے 33 رن بنائے۔ نیز رجت پاٹیدار نے 8 رن ، میسکویل نے 39 رن ، ڈیویلئرس نے 48 رن ، کائل جیمیسن اور ہرشل پٹیل نے چار چار رن جبکہ شہباز ندیم اور ڈین کرسٹین نے ایک رن بنائے۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری ممبئی انڈینس کی ٹیم نے سلامی بلے باز کرس لن کی 49 اور سوریہ کمار یادو کی 31 کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوور میں 9 وکٹ پر 159 رن کا اسکور بنالیا۔ بنگلورو کی طرف سے میڈیم فاسٹ گیند باز ہرشل پٹیل نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار اوورس میں محض 27 رن دیکر پانچ وکٹ لئے۔ پٹیل نے اننگز کے آخری اور 20 ویں اوور میں پہلی چار گیندوں پر تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما 15 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ کرس لن نے 35 گیندوں پر 49 رنوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ لن اور سوریہ کمار یادو نے دوسرے وکٹ کے لئے 70 رنوں کا اضافہ کیا۔ سوریہ کمار نے 23 گیندوں پر 31 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے 19 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے 10 گیندوں پر 13 رنوں میں دو چوکے لگائے۔ کیرون پولارڈ سات اور کرونال پانڈیا سات رن بناکر میڈیم فاسٹ تیز گیند باز ہرشل پانڈیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ پٹیل نے ان دو وکٹوں کے بعد تیسری گیند پر کوئی رن نہیں دیا اور چوتھی گیند پر مارکو جینسن کو بولڈ کردیا۔ پٹیل کے اوور کی آخری گیند پر راہل چاہر کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ جسپریت بمراہ ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آئی پی یل 2021 :بنگلورو نے ممبئی کو ہراکر کیا فاتحانہ آغاز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS