لوزان :بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے لوزان واقع ملازم عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس كووڈ -19 کے قہر کے درمیان آٹھ جون تک اپنے گھر سے کام کریں گے۔آئی او سی کے ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ لوزان واقع اس کے ملازم آٹھ جون تک اپنے گھر سے کام کریں گے تاکہ ان کی سلامتی بنی رہے اور انہیں کم سے کم خطرہ ہو۔آئی او سی کے عملے نے کورونا کے خطرے کی وجہ سے گزشتہ 16 مارچ سے گھر سے کام کرنا شروع کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS