سندھو، غازی آباد اور ٹکری بارڈر پر انٹرنیٹ خدمات دو دن کے لئے بند

0

نئی دہلی:  کسانوں کے دھرنے کے مقامات پر پھر سے جمع ہونے کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے آج ایک بار پھر ہنگامی دفعات کا استعمال کرتے ہوے دارالحکومت کی سرحدوں سے متصل سندھو بارڈر،غازی پور اور ٹکری بارڈر علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر دو دن کے لئے بند کردی ہیں۔
وزارت نے ان تینوں مقامات پر کسانوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کے بعد انڈین ٹیلی گراف ایکٹ 1885کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سنیچر کی صبح  گیارہ بجے سے 31جنوری صبح گیارہ بجے تک انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت  نے ا س سے پہلے گزشتہ26جنوری کو بھی ان علاقوں اور ان سے متصل قومی دارالحکومت کے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر بنبد کردی تھیں۔
وزارت داخلہ کے نئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ سلامتی صورتحال کو قائم رکھنے اور کسی طرح کی ہنگامی حالت پیدانہ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھو،غازی پوراورٹکری اوراس کے آس پاس کے قومی دارالحکومت کے علاقوں کے حصوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر بندکی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر ٹرالی کے دوران تشدد اور ہنگامہ کے بعد سے وزارت داخلہ نے پولیس کو حالات سے نپٹنے کے لئے سختی کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامہ میں شامل لوگوں اور کچھ کسان لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS