کل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن نے کسانوں کا معاملہ اٹھایا

0

نئی دہلی:  پارلیمنٹ میں بجٹ 2021-22پیش کئے جانے سے پہلے اجلاس کو احسن طریقہ سے چلانے کے لئے تمام جماعتوں کے تعاون کے لئے حکومت نے آج کل جماعتی میٹنگ بلائی جس میں کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر شامل ہوئے اور جلد از جلد کسانوں کا معاملہ حل کرنے کی حکومت سے درخواست کی۔
اپوزیشن جماعتوں نے حکومت دو مہینہ سے زیادہ وقت سے جاری کسان تحریک کو ختم کرنے کے لئے حکومت سے ان سے بات چیت کرنے
کی درخواست کی اور کہاکہ جب تک کسان سڑکوں پر ہے تب تک کسی بھی جماعت کے لئے پارلیمنٹ کے اجلاس میں احسن طریقہ سے کام کاج کرنا آسان نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں سنیچر کو یہاں ہوئی ورچول میٹنگ میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد، دراوڑ منیتر کزگم کے آر بالو، لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندوپادھیائے سمیت کئی جماعتوں کے لیڈروں نے کسانوں سے منسلک معاملہ کو اٹھایا اور حکومت سے بات چیت کرکے فوری طورپر اس بحران کا حل نکالنے کی درخواست کی۔
میٹنگ میں جنتادل یو نے زرعی قوانین کی حمایت کی جب کہ بیجو جنتادل کے پناکی مشر نے بجٹ اجلاس میں خواتین ریزرویشن بل لانے کی حکومت سے مانگ کی۔
خیال رہے کہ کانگریس سمیت 17اپوزیشن جماعتیں تینوں زرعی قوانین واپس لینے کی مانگ کررہی ہیں اور اس کے لئے حکومت پر دباو بنائی ہوئی ہیں۔ ان دونوں جماعتوں نے جمعہ کو صدر رامناتھ کووند کے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں دیئے گئے خطاب کا بائیکاٹ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS