شیوراج نے کووڈ ویمن واریئر ناظرہ خان کو مبارکباددی

    0

    بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نیشنل کمیشن فار ویمن کے ذریعہ کووڈ ویمن واریئر ایوارڈ کے لئے نامزد کئے جانے پر شیو پور ضلع کی آنگن واڑی کارکن ناظرہ خان کو مبارک باد دی ہے۔
    وزیر اعلی شیوراج چوہان نے قومی ویمن کمیشن  کے ذریعہ کووڈ ویمن واریئر ایوارڈ کے لئے نامزد کئے جانے پر آنگن واڑی کارکن ناظرہ ا خان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ریاست کے تمام لوگوں کے لئے ایک مثال بن گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کووڈ کے دورمیں ریاست کے 8 کروڑ عوام کی خدمت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
    دہلی میں نیشنل ویمن کمیشن کے 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیر برائے خواتین و بچوں کی ترقی  محترمہ اسمرتی سمتری ایرانی  ناظرہ خان کو کووڈ وویمن واریئر ایوارڈ سے سرفراز کریں  گی۔ 
    ناظرہ شیوپور کے ہیرا گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک آنگن واڑی کارکن ہیں۔ناظرہ کو کورونا کے دورمیں ڈیوٹی کرنے پر اہل خانہ کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے وقت ناظرہ خان خود ڈینگو کا علاج کروا  رہی تھیں  لیکن کورونا انفیکشن کے دوران انہوں نے متعددغیر مقیم خاندانوں کو حکومت کےگائڈ لائنز کے مطابق ان کو کورنٹائن کرواکر مناسب علاج اور معاونت فراہم کی۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS