عالمی یوم خواتین کی شان اور اقوام متحدہ کا عنوان۔

0

امام علی فلاحی ۔

ایم۔اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد ۔

گذشتہ 8 مارچ کو پوری دنیا میں عالمی یوم خواتین منایا گیا جسکا تھیم “ڈیجیٹل آل: صنفی مساوات کے لئے جدت اور ٹکنالوجی” بتایا گیا ہے، جسکا مقصد ٹیکنالوجی اور آن لائن تعلیم کے شعبوں میں لڑکیوں اور خواتین کے تعاون کو تسلیم کرنا اور اس کا جشن منانا ہے۔
اس سال خواتین کے عالمی دن پر، خواتین اور لڑکیوں کے لیے عدم مساوات پر ڈیجیٹل صنفی فرق کے اثرات کو بھی چھان بین کیا جائے گا کیونکہ اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ اگر آن لائن دنیا تک خواتین کی رسائی کی کمی کو دور نہ کیا گیا تو درمیانی آمدنی والے ممالک کی مجموعی گھریلو پیداوار کو ڈیڑھ ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

عالمی یوم خواتین کب منایا جاتا ہے ؟
خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے اور ان تمام بہادر لڑکیوں اور خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جو سماجی برائیوں کے خلاف جنگ لڑتی ہیں اور لڑکوں کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملاکر ملک کی ترقی میں اپنا بھی حصہ شامل کرکے ملک کا نام روشن کرتی ہیں۔

عالمی یوم خواتین کیسے منایا جاتا ہے؟
خواتین کا عالمی دن کئی ممالک میں قومی تعطیل کا دن ہے، بشمول روس کے جہاں 8 مارچ کے آس پاس دو چار دن پہلے پھولوں کی فروخت دگنی ہو جاتی ہے۔
چین میں حکومت کی جانب سے خواتین کو آدھے دن کی چھٹی دی جاتی ہے مگر بہت سی کمپنیاں یہ چھٹی اپنے ملازموں کو نہیں دیتی ہیں۔
امریکہ میں مارچ کا مہینہ تاریخِ نسواں کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ایک صدارتی اعلان بھی کیا جاتا ہے جس میں سال بھر کی کامیاب خواتین کو اعزاز دیا جاتا ہے۔

عالمی یوم خواتین منانے کی ضرورت کیا ہے ؟
گذشتہ ایک سال کے دوران افغانستان، ایران، یوکرین اور امریکہ جیسے کئی ممالک میں خواتین اپنے ملکوں میں جنگ، تشدد اور پالیسی میں تبدیلیوں کے درمیان اپنے حقوق کی لڑائی لڑ رہی ہیں لیکن انہیں کامیاب نہیں مل رہی ہے۔
افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی سے انسانی حقوق پر پیشرفت رک گئی کیونکہ خواتین اور لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول سے روک دیا گیا ہے۔
اسی طرح 24 فروری 2022 کو روسی فوج نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین میں خواتین اور مردوں کے درمیان خوراک کی کمی، غذائی قلت اور غربت کے حوالے سے خلیج بڑھی ہے اور جنگ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے اور قلت کے باعث یوکرین میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، اسی بنا پر عالمی یوم خواتین کو منایا جاتا ہے تاکہ خواتین کو تشدد سے محفوظ رکھا جائے اور انکے حقوق کی پاسداری ہمیشہ کی جاتی رہے۔

انٹرنیشنل ویمنز ڈے پر دنیا کے چند ملکوں میں خواتین کی ریلیاں ۔
اس موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین نے اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے بڑی تعداد میں ریلیاں نکالی ہیں۔
دنیا کی قدم ترین خبر رساں ایجنسی AFP (ایجینسی فرانس پریس) کے مطابق 8 مارچ 2023 کو عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے دنیا کے مختلف دارالحکومتوں میں عورتوں اور لڑکیوں نے ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں خواتین نے ریلی نکالی اسی طرح تھائی لینڈ اور انڈونیشیا میں بھی عورتوں کا مارچ نکلا جہاں ہزاروں خواتین پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئیں اور قانون سازوں سے گھریلوں ملازمین کے تحفظ کے لئے طویل عرصے سے زیر التوا بل منظور کرنے پر زور دیا اور کچھ خواتین نے تو “انڈونیشیا خواتین زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔

خواتین کے حقوق کا استحصال اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا خیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز کمیشن آف دی اسٹیٹس آف ویمن کی سربراہی میں ہونے والی 2 ہفتوں پر محیط گفت و شنید کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صنفی مساوات دور ہوتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا استحصال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے مزید کہا کہ عالمی پیش رفت ہماری آنکھوں کے سامنے سے غائب ہوتی جا رہی ہے اسی لئے شاید صنفی مساوات کے دور ہوتے ہدف کو حاصل کرنے میں مزید تین صدیاں لگ سکتی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS