اللہ کا قرب حاصل کرنا انسان کا اصل مقصد ہونا چاہئے: مولانا سلمان بجنوری

ادارہ فلاح دارین میں عظیم الشان جلسہ دستار بندی منعقد،9طلباء دستارو اسناد سے سرفراز

0

آج کے دور میں مدارس کے طلباء ہر میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔ اب وہ اپنی حدود کو پار کر جانا چاہتے ہیں، اپنی نئی منازل پانے کے لئے گامزن ہیں۔ اب ملک بھر میںچل رہے بہت سے مدارس ان کے اس سفر میں ان طلباء کا ساتھ دے رہے ہیں، ان تمام صہولیات کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان تعلیم یافتہ بچوں کے لئے ضروری ہیں۔ آج کے دور میںایک نئی پہل کی شروعات ہو چکی ہے کہ اب مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ دینی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم پر بھی اپنی پوری توجہ رکھ رہے ہیںتاکہ وہ مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ اسی سوچ کو مزید آگے لے جانے کا کام پرانی دلّی کے فراش کھاناعلاقہ میں چل رہے ادارہ فلاح دارین کر رہا ہے۔

اس سال ادارہ فلاح دارین میں۹بچوں نے قران شریف کا حفظ مکمل کیا ہے۔ اس موقع پر جلسہ دستار بندی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہندوستا ن کے مشہور ومعروف عالمِ دین حضرتِ مولانا سلمان بجنوری تشریف لائے ۔ مولانا نے اپنا خطاب بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کا اصل مقصد اللہ کا قرب حاصل کرنا ہونا چاہئے۔ جب ہم اللہ کے قریب ہو جائیں گے تب ہم اللہ کے اہکامات جاننے کی کوشش کرنے کے ساتھ ان پر عمل کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔اللہ نے ہمیں بہترین مخلوق بنایا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم جو سیکھ رہے ہیں اس تعلیم کو دوسرے لوگوں تک پہنچائے۔ انہوں نے مدادارہ کے سبھی منتظمین کو اس خاص موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ک کہ ہماری راہ آسان نہیں ہے لیکن آپ اسی لگن کے ساتھ اپنے کام کو انجام دیتے رہیں، اللہ ہر نیک کام میں اپنی مدد بھیجتے ہیں۔ اللہ جہاں جاہتا ہے جس سے چاہتا ہے اپنے دین کا کام لے لیتا ہے اور یہاں اللہ آپ سے اپنا کام لے رہا ہے۔

خطاب کے بعد مولانا سلمان بجنوری کے ہاتھوں حفظ مکمل کرنے والے طلبہ محمد مزمل، محمد یوسف،محمد دیان،محمد عمر،محمد حزیفہ،محمد ایان، محمد عفان،محمد فیضان، محمد ارشادکی دستار بندی عمل میں آئی۔ان طلباء کو سند سے نوازا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS