اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی امریکی حکام سے مظاہرین سے تحمل سے نمٹنے کی اپیل

    0

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین سے تحمل سے نمٹیں اور پولیس تشدد کے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔
    سکریٹری جنرل گوٹریس کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرے پرامن ہونے چاہئیں، گزشتہ چند دنوں میں پولیس تشدد کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیس اہل کاروں کو انسانی حقوق کی تربیت بھی دی جانی چاہئے۔ 
    سکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو مظاہروں کے دوران صحافیوں پر پولیس کے حملوں پر بھی تشویش ہے، صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف ہے اور کوئی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر نہیں چل سکتی۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS