ترکی کے وولکن بوزکیر ہوں گے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر

    0

    اقوام متحدہ: ترکی کے ڈپلومیٹ وولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ کے 75 ویں اجلاس کے لئے صدر منتخب کیا گیا ہے۔ جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر تیجّنی محمد ۔ بانڈے نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ محمد بانڈے نے کہا ’’ترکی کے ڈپلومیٹ وولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے لئے صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس عہدے کے لئے وولکن واحد امیدوار تھے۔ جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس 15 ستمبر سے شروع ہوگا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS