برسبین انٹرنیشنل کھیلنے کا اعلان:ماریہ شراپوا

0

ماسکو:روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے سال 2019 جاتے ہی کندھے کی انجری سے نجات پا لی، رواں ماہ برسبین انٹرنیشنل کھیلنے کا اعلان بھی کر دیا جہاں انہیں وائلڈ انٹری مل گئی ہے۔سابق عالمی نمبر ایک ماریہ شراپوا پھر نئے سال میں ایک بار پھر اِن ایکشن ہوں گی، وہ مکمل طور پر فٹ ہوگئی ہیں اور رواں ماہ برسبین انٹرنیشنل کھیلیں گی۔پانچ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن ماریہ شراپوا وائلڈ کارڈ انٹری سے ایونٹ میں شرکت کریں گی، گذشتہ سال روسی کھلاڑی نے صرف 15 میچ کھیلے، یو ایس اوپن میں آخری بڑی نمائندگی تھی۔ ماریہ شراپوا کے دوبارہ کورٹ میں آنے سے ٹینس شائقین و ماہرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS