دنیا میں 92.40 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر، 4.77لاکھ سے زیادہ اموات

    0

    نئی دہلی: مہلک کورونا وائرس’کووڈ۔19‘سے شدید ترہوتا جارہا ہے اور اب تک دنیا بھر میں اس  وبا سے 92.40 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 4.77 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک پوچکے ہیں۔ 
    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 9،239،794 افراد کو متاثر کیا ہے اور476،945 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 
    کووڈ ۔19 کے متا ثرین کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے لحاظ سے امریکہ پہلے برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
     ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15،968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 4،56،183 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی  زد میں آنے سے 465 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14،476 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 1،83،022 فعال کیسز ہیں۔ اب تک 2،58،685 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ متاثرین کے معاملہ میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

    دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک 2،346،937 افراد کورونا سے متاثراور 1،21،224 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 11،45،906 افراد اس وبا کا شکار جبکہ 52،645 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 
    روس میں بھی کووڈ 19 کاپھیلاؤ جاری ہے اور اب تک 598،878 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8،349 افراد اس وبا کی زد میں آنے سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے جہاں اب تک 3،07،682 افراد اس وبا سے متاثر اور 43،011 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 
    پیرو اور چلی متاثرین کے معاملہ میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 2،60،810 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8،404 ہے۔ چلی میں اب تک 250،767 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4،505 ہے۔
     اسپین میں اب تک 2،46،752 افراد اس وبامیں مبتلا ہوچکے ہیں، جبکہ 28،325 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے زبردست تباہی مچائی ہے جہاں اب تک 2،38،833 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور34،675 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 
    خلیجی ملک ایران  جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 209،970 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے 9،863 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
     یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے حالات انتہائی بدتر ہیں۔ فرانس میں اب تک 1،97،804 افراد متاثر ہوئے ہیں اور29،723 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 1،92،480 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8،914 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 
    میکسیکو متاثرین کے معاملہ میں ترکی سے آگے نکل گیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 1،91،410 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس سے 23،377 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
     ترکی میں کورونا وائر سے متاثرین کی تعداد 1،90،165 تک جا پہنچ چکی ہے اور 5،001 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 1،85،034 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 3،695 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84،652 افراد جان لیوا وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 4،640 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
     کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9،713 ، کینیڈا میں 8،512 ، نیدرلینڈ میں 6،114 ، سویڈن میں 5،161 ، ایکواڈور میں 4،274 ، سوئٹزرلینڈ میں 1،956 ، آئرلینڈ میں 1،720 اور پرتگال میں 1،540 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS