ایرانی سفیر نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی تجویز کو مسترد کیا

    0

    ماسکو:اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ  جب تک امریکہ اپنی دشمنانہ پالیسی جاری رکھتا ہے، تب تک اس کے ساتھ کسی بھی طرح کا تعاون بے کار ہے۔ انہوں نے ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تعاون کی پیشکش پر کوئی یقین نہیں کیا جاسکتا ہے۔ نیوکلیائی سمجھوتے سے امریکہ کے باہر آجانے کے بعد ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دیا ہے۔ روانچی نے کہاکہ امریکہ نے ایران پر جس طرح سخت پابندی عائد کی ہے، اسے دیکھتے ہوئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش ایک طرح سے دھوکہ ہے اور ایران اس کے جھانسے میں آنے والا نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS