مصر میں کورونا سےایک دن میں   ریکارڈ 97 افراد ہلاک

    0

    قاہرہ : مصر میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 97 افراد کی موت ہوجا نے سے یہ تعداد 1672 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جانکاری وزیر صحت نےدی ہے۔
     وزارت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 1691 نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا مریضوں کی تعداد 46289 ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق 398 مریضوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے اور اب تک اس بیماری سے مجموعی طور پر 12329افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مجاہد نے بتایا کہ مصر اس وبا کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت سے قریبی رابطے میں ہے۔ مصر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 فروری کو سامنے آیا تھا اور یہاں کورونا سے پہلی موت 8 مارچ کو ہوئی تھی۔ گذشتہ 25 مارچ سے مصری حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لئے رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے اتوار سے کرفیو کا وقت نو گھنٹے کی بجائے آٹھ گھنٹے کردیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS