نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کو پار کرنے کے وجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج گھریلو سطح پر 81ویں دن مستحکم رہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں 04 نومبر 2021 کو تیزی سے کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 02 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ہفتے کے پہلے روز سنگاپور میں صبح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 88.66 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.80 فیصد اضافے کے ساتھ 85.82 ڈالر فی بیرل پر رہا۔
مرکز کے ذریعہ ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنے کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے ،جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی ہے۔
بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS