لیبیا میں جنگ ختم کرانے کے لیے تمام  متعلق ممالک پرعزم

    0

    اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ برلن کانفرنس میں بات چیت کے دوران موجود تمام وابستہ  ممالک لیبیا میں تنازعات کو ختم کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔
    گوٹریس نے منگل کو صحافیوں سے کہا’میرا خیال ہے کہ یہ بہت ہی اہم قدم ہے‘۔ انہوں نے کہا’یہ پہلی بار ممکن ہوا جب بات چیت کی میز پر بیٹھنے والے تمام ممالک  تنازعات سے براہ راست یا بالواسطہ طور سے منسلک ہیں۔ بغیر مداخلت کے جنگ بندی کی حمایت کرنے کے لئے  پرعزم ہیں‘۔
    قابل ذکر ہے کہ روس، امریکہ، ترکی، مصر، یوروپی یونین اور اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے برلن میں لیبیا میں تنازعات کے حل کے لئے  مذاکرات کیے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS