اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ۔19 انفیکشن سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 لوگوں کی موت ہوگئی، جو ایک
دن میں اموات کا سب سے بڑی تعداد ہے۔ محکمہ صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خصوصی قومی سلامتی معاون معید یوسف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے
ملک میں 26 کورونا سے متاثرین کی موت ہوگئی۔ کورونا انفیکشن سے 44 لوگوں کی حالت سنگین ہے۔ ملک میں اس وائرس سے مرنے والوں کی اب تک
مجموعی تعداد 343 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 15521 ہوگئی ہے۔ پنجاب صوبہ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرین ہیں اور وہاں اس انفیکشن کے 5827
معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے بعد سندھ میں 5695 معاملے ہیں۔
اس دوران حکومت نے کہا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں 7500 غیر مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ۔19 سے26 افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS