ترنگے کی توہین بالکل بھی برداشت نہیں :پرکاش جاوڈیکر

0

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کے ترنگے کے سلسلے میں دئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترنگے کی توہین بالکل بھی برداشت نہیں ہے۔
 پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا،’’ترنگا ہندوستان کی شان ہے،ترنگا ہندوستان کی پہچان ہے۔‘‘
واضح رہے کہ محترمہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرا کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس وقت جموں و کشمیر کا پرچم واپس آئے گا،اس دن وہ ترنگے کو بھی اٹھالیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS