سابق مرکزی وزیر دلیپ رائے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال کی قید 

0

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز سابق مرکزی وزیر دلیپ رائے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے سابق وزیر کو 1999 کے جھارکھنڈ کوئلہ گھپلہ معاملےمیں تین سال قید کی سزا سنائی ۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وزیر مملکت رہے مسٹر رائے کو اس ماہ کے اوائل میں دیگر افراد کے ساتھ قصوروار ٹھہرایا تھا ۔ مرکزی تفتیشی  بیوروکے خصوصی جج نے اس وقت کوئلہ وزارت کےافسر رہے دو دیگر لوگوں کو جیل  کی سزا سنائی ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS