پیاز کے بڑھتے داموں پر تیجسوی یادو کا مرکزی حکومت اورنتیش کمارپرحملہ

0

نئی دہلی : بہار اسمبلی الیکشن میں جے ڈی یو اور بی جے پی  اتحاد کو چلینج دینے میں راشٹریہ جنتا دل کی رہنمائی کررہے
تیجسوی یادو اس بار الیکشن میں لگاتار مہنگائی ، بے روزگاری اور کمزور معیشت کا مدا اٹھا رہے ہیں۔ پورے دیش میں پیاز کے دام
100سے 150روپے فی کلو کے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس کو لیکر پیر کو تیجسوی یادو مرکز کی حکومت پر سخت حملہ بولا۔ انہوں بھارتی جنتا پارٹی پر طنز بھی کسا۔ 
پیاز کے آسمان چھوتے داموں کی مخالفت کر رہے تیجسوی یادو میڈیا کے سامنے مخٓالفت کی وجہ سے پیاز کے ہار لیکر آئے
تھے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، انہوں نے کہاکہ ’مہنگائی سب سے بڑا مدا ہے ۔ بی جے پی کے لوگ پیاز کے ہار
پہنتے تھے۔ اب یہ 100روپے کلوگرام کے پاس پہنچ رہی ہے۔ بے روزگاری ہے، بکھمری بڑھ رہی ہے چھوٹے کاروباری برباد
ہورہے ہیں، غریبی بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی گر رہی ہے، ہم بہت ہی خراب معشی دور سے گزر رہے ‘۔
تیجسوی یادو نے بہار کے وزیراعلی نتیش کمار اور مرکز کی مودی حکومت کو مہنگائی کے معاملے پر گھیرتے ہوئے سوال پوچھا
کہ وہ ’بڑھتی مہنگائی پر چپ کیوں ہیں، ان کے منہ میں دہی کیوں جمی ہوئی ہے ؟ نیتیش کمار پر تبصرے جب ان سے سوال
پوچھا گیا تو تیجیسوی یادو نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں ’نیتیش کمار جی کا آشرواد مل رہا ہے‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS