ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کررہی ہے: راکیش ٹکیت

0

ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کررہی ہے: راکیش ٹکیت
نئی دہلی/ حیدرآباد۔ : (یواین آئی)بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے دھان کی خریداری کے مسئلہ پر دہلی کے تلنگانہ بھون میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دھرنے میں حصہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسانوں کے لئے دہلی میں وزیراعلی چندرشیکھرراو کے احتجاج کو دیکھ کر دکھ ہوتاہے۔مرکزی حکومت کواس پر شرم کرنی چاہئے۔اگرمرکزی حکومت پورے ملک سے دھان کی خریداری کی یکساں پالیسی پر عمل نہیں کرے گی تو اس سے کسانوں کو کافی نقصان ہوگا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت، عوام کی زندگیوں کے ساتھ سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کررہی ہے اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہورہی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ مرکزی حکومت، ہندووں اور مسلمانوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور مستقبل میں بھی کسانوں کے احتجا ج میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے ربیع کے سیزن میں پورے دھان کی خریداری کرنے کی مانگ کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS