ہانگ کانگ:ملک سے غداری کے الزام میں صحافی گرفتار

0

ہانگ کانگ: (یواین آئی)ہانگ کانگ کی پولیس نے مبینہ طورپر ملک سے غداری سے متعلق مضمون لکھنے کے سلسلے میں ایک قدآور صحافی کو پیر کو گرفتارکیا۔
صحافی ایلن او کا لون(54) کی گرفتاری سے ہانگ کانگ میں پریس کی آزادی کے سلسلے میں اور کرارا جھٹکا لگا ہے۔ایک انگریزی روزنامہ ’دی اسٹینڈرڈ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صحافی کو پوچھ تاچھ کےلئے کوائیچنگ پولیس اسٹیشن میں لایا گیا۔وہ ٹی وی بی نیوز میں ایک سینئر پروڈیوسر کے طورپر کام کرچکے ہیں اور وہ ایک ریڈیو ہوسٹ کے طورپر آر ٹی ایچ کے کے ساتھ بھی جڑے رہے ہیں۔انہیں مختلف ایڈیشنوں ککے کالم اور سوشل میڈیا میں اپنا سیاسی نظریہ شیئر کرنے کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔ممکن ہے کہ انہوں نے اسٹینڈ نیوش کے مسئلے پر اپنی بات رکھی تھی۔ پچھلے سال دسمبر میں ’اسٹینڈ نیوز‘ کو بند کردیا گیا۔ملک سے غداری کے سلسلے میں مواد کو شائع کرنے کی سازش کرنے کے شبہ میں اس کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مارنے کی کارروائی کی تھی۔کمپنی کی جائیداد ضبط کرلی گئی تھی اور سات لوگ بھی گرفتار کئے گئے تھے۔
دی اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق ،اسٹینڈن یوز کے بعد ہونے کے فوراً بعد ایلن او کا لون اپنے فیس بک پیج پر باقاعدہ طورپر’گڈمارننگ ‘لکھنے لگے تھے تاکہ ان کی سکیورٹی کے بارے میں لوگوں کا یقین بنا رہے۔ پچھلے سال دسمبرمیں اسٹینڈ نیوز کے مدیروں چنگ پوئی کوئن اور پیٹرک لیم کی ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد سے دونوں فی الحال جیل میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS