ممتا بنرجی سے متاثر ہوکر نوجوان ترنمول کانگریس میں شامل ہورہے ہیں:پارتھو چٹرجی

0

کلکتہ: ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل اور ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی قیادت سے متاثرہوکر ریاست کے نوجوا ن بڑی تعداد میں ترنمول کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔
انہوں نے ترنمو ل کانگریس کے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت سے متاثر ہوکرریاست بھر کے نوجوان ترنمول کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ ترنمول کانگریس میں آپ سب کا خیر مقدم ہے اورامید ہے کہ بنگال کو ترقی یافتہ بنانے کے خواب کی تکمیل کیلئے کام کریں گے۔
دوسری جانب کلکتہ کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹراورریاستی وزیرفرہاد حکیم نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ریاست کی نوجوان نسل ممتا بنرجی کے تعمیری کاموں سے متاثر ہے اوراس کی وجہ سے بڑی تعداد میں نوجوان ترنمول کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔ تاکہ ریاست کی ترقی کیلئے کام کرسکیں۔
ترنمول کانگریس کی ممبرپارلیمنٹ اورٹالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نوجوانوں کا شکریہ کہ وہ ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے آگے آرہی ہیں۔انہوں نے لکھا ہے نوجوان دیدی سے متاثراورمحبت کرتے ہیں اوردیدی کے مشن میں شامل ہوکر بنگال کو آگے لے جانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS