ایران کےساتھ تیل کاسودا کرنے پرہندوستانی کمپنی پر پابندی

0
qz.com

واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکہ نے ایران کے ساتھ سودا کرنے کے الزام میں ایک ہندوستانی کمپنی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ بائیڈن حکومت نے ایران سے ہزاروں
کروڑ روپے کے پٹرولیم اور کیمیکل مصنوعات خریدنے والی جنوبی اور مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والی 8 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جن میں ایک
ممبئی میں واقع ہندوستانی کمپنی کا نام بھی شامل ہے، جس کا نام تِبال جی پٹرو کیم پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب کسی ہندوستانی کمپنی پر امریکہ
نے ایران کے ساتھ سودا کرنے کے الزام میں کارروائی کی ہے۔ امریکہ کے محکمہ خزانہ نے بتایا کہ امریکہ کی کارروائی ان ایرانی دلالوں اور ہانگ کانگ، یو اے
ای اور ہندوستانی کمپنیوں کے خلاف کی گئی ہے جو ایران پر امریکی پابندیوں کے باوجود مصنوعات خرید رہے ہیں۔ہندوستانی پٹرو کمپنی تبالاجی پر الزام ہے کہ
اس نے ایرانی دلال کمپنی ٹریلینز پٹرو کیمیکل اور خلیج فارس پٹرو کیمیکل انڈسٹری کمرشل کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی پٹرو کیمیکل مصنوعات چین کے
ذریعے خریدی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS