ٹوکیو : (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے جمعہ کو یہاں ٹوکیو 2020 میں اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف ایک صفر سے کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل کی امیدوں کو برقرار رکھا۔
ہندوستان کے لیے نونیت کور نے آخری وقت میں ٹھیک تین منٹ پہلے 57 ویں منٹ میں گول کیا۔ انہوں نے رانی رامپال کے شاٹ کو دائیں طرف سے گول پوسٹ میں ڈال کر او آئی ہاکی اسٹیڈیم میں چار میچوں میں ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی ۔
دونوں ٹیموں کے لئے یہ اہم میچ تھا کیونکہ آئرلینڈ کے لئے یہ جیت اس کی کوارٹرفائنل میں جگہ یقینی کرتی اور ہندوستان کے لئے اس جیت کا مطلب اس کے اگلے راونڈ میں جگہ بنانے کی امیدوں کو برقرار رکھنا تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی خواتین ٹیم اپنا آخری گروپ میچ ہفتہ کو عالمی نمبر 16 ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ اسی دن دفاعی اولمپک چیمپئن برطانیہ سے مقابلہ کرے گی۔ اس وقت ہندوستان اس گروپ میں پانچویں نمبر پرہے۔
آئرلینڈ اور ہندوستان دونوں کے تین تین پوائنٹس ہیں،لیکن آئرلینڈ گول فرق میں ہندوستان سے ایک پائیدان اوپر ہے۔