امریکہ کے افغانستان سے انخلا کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی

0
The Diplomat

ریاض: (یوا ین آئی) سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی بن فیصل السعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے افغانستان سے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی لیکن طالبان رہنما ملا عمر نے اسامہ کو حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ ترکی بن فیصل نے کہا کہ امریکہ کے افغانستان سے انخلا کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی، افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اپنے مفادات ہیں اور وہ اپنے مفادات کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کس کی حکومت ہو گی اور کس کی نہیں، صورتحال ابھی پیچیدہ ہے۔
دوران انٹرویو سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس نے انکشاف کیا کہ ملاعمر سے اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی لیکن ملا عمر نے اسامہ کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کر دیاتھا، اسامہ بن لادن ہمارے حوالے کر دیئے جاتے تو نائن الیون نہ ہوتا۔
20 برس سے زائد عرصے تک سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ رہنے والے ترکی بن فیصل السعودنے کہا کہ کہ جلد افغانستان کے حوالے سے کتاب شائع کروں گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS