انڈر 17 خواتین فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اسپین روانہ

0

نئی دہلی (یو این آئی) ہندوستانی انڈر 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم اگلے ہفتے کچھ دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے اسپین روانہ ہوگئی ہے ۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ہفتہ کو اس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میچ آئندہ فیفا انڈر 17 خواتین فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے منصوبہ بندکیا گیا ہے ۔ انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کا انعقاد 11 اکتوبر سے ہندوستان میں کیا جائے گا، جس کے لیے انڈین ینگ ویمنزاڈیشہ حکومت کے تعاون سے بھونیشور میں پریکٹس کر رہی ہیں۔اے آئی ایف ایف نے کہا کہ ٹیم کے 23 ارکان جمعہ کی رات بھونیشور سے اسپین روانہ ہوئے ۔ ہندوستان کے دوستانہ میچوں کی تفصیلی معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔
اسپین جانے والی 23 رکنی ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے -گول کیپرز: میلوڈی چانو کیشم، مونالیسا دیوی موئرنگتھم، انجلی منڈا، ڈیفنڈرز: استم اوراون، گلیڈس زونونسانگی، کاجل، نکیتا، پورنیما کماری، وارشکا، شلکی دیوی ہیمم، نکیتا جوڈ، مڈفیلڈرز: ببینا دیوی لزم، نیتولنڈا، شیجا، شبھانگی سنگھ۔ فارورڈز: انیتا کماری، لنڈا کوم سرٹو، نیہا، ریگیا دیوی لیشرم، شیلیا دیوی لوکتونگ بم، کاجول ہیوبرٹ ڈی سوزا، لاونیا اپادھیائے ، سدھا انکیتا ٹرکی ہیں اور ٹیم ہیڈ کوچ: تھامس ڈینربی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS