بی پی ایل سیمی فائنل اور فائنل حیدرآباد میں

0

نئی دہلی:پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (بی پی ایل )کا پانچواں سیزن 20 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ اس کا آخری مرحلہ 9-5فروری تک بنگلور میں ہونا تھا لیکن اسٹیڈیم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اسے اب حیدرآباد میں  منعقد کرایا جائے گا۔
اصل پروگرام کے مطابق حیدرآباد کو 29 جنوری سے 4 فروری تک میچوں کی میزبانی کرنی تھی۔ نئے پروگرام کے مطابق حیدرآباد اب تین ڈبل ہیڈر سمیت 15 میچوں کی میزبانی 29 جنوری سے کرے گا۔ سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی بھی حیدرآباد نے کرنی ہے۔ اس سیزن کے دو آخری مقام چنئی (20-24 جنوری)اور لکھنؤ (25-28 جنوری)ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS