کورونا کا قہر، ہندوستان دوسرے مقام پر

0

نئی دہلی (یو این آئی)
 ملک میں خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس  کے کیسز میں ریکارڈ پر ریکارڈ بناتے ہوئے اضافے کے درمیان اب تک ایک ہی دن میں 90ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41.13لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 90632 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 4113811ہوگئی ہے،اسی مدت کے دوران 736422 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3180865ہوچکی ہے۔ صحت مند لوگوں کی بہ نسبت انفیکشن کے نئے کیسز15925کے اضافہ سے 862320ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 1065اموات سے مجموعی تعداد 70626ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 20.96فیصد ، شفایابی کی شرح 77.32فیصد اور اموات کی شرح 1.72فیصد ہے ۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے شدید طور سے متاثر ریاست مہاراشٹر ہے، جہاں فعال کیسز کی تعداد 9687سے بڑھ کر 221012اور 312 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 26276ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 10801افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 636574ہوگئی۔ خیال رہے ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اسی عرصے کے دوران 1187عدد کی کمی سے مجموعی تعداد 100880رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 4347افراد ہلاک اور کل 382104افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ملک کی ایک اور جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 516عدد کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہاں 99636 فعال کیسز ہوچکے ہیں۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 6298تک جا پہنچی ہے اور اب تک 283298افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 1368 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 59563اور 3843اموات، جبکہ 195959مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔دارالحکومت دہلی میں سرگرم کیسز کی تعداد 1028سے بڑھ کر 19870ہوگئی ہے اور اب تک جان لیوا عالمی وبا سے 4538کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 163785مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہار میں فعال کیسز 16594ہیں اور 735 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ ابھی تک 128503 افراد جان لیواوباسے شفایاب سے ہوئے ہیں۔  دریں اثنا تمل ناڈو، اترپردیش، کرناٹک، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں سب سے زیادہ سرگرم کیسز پائے گئے۔
تادم تحریر ورلڈو میٹرس کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا معاملے میں ہندوستان دوسرے مقام پر پہنچ چکا ہے۔ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 49654 اضافی معاملے کے ساتھ کورونا مریضوں کی کل تعداد 4160493 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکہ میں تادم تحریر 8957 اضافے معاملے کے ساتھ کورونا مریضوں کی کل تعداد 6440109 تک پہنچ گئی ہے۔ یعنی ہندوستان برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے مقام پر پہنچ گیاہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS