ہندوستان نے افغانستان کے لئے جاری کی نئی ویزا پالیسی

0
Image: Mid-day

نئی دہلی:(یو این آئی) حکومت نے افغانستان میں بگڑتے حالات کے پیش نظر وہاں سے آنے کے خواہش مند لوگوں کے لئے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہنگامی حالات میں فوری ویزا جاری کرنے کے لئے آن لائن درخواست اور نپٹارے کا نیازمرہ بنایا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’وزارت نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ویزا التزام کا جائزہ لیا ہے۔ ہندوستان میں داخلے لئے ویزا درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے کےلئے الیکٹرانک ویزا کا ایک نیا زمرہ، جسے ’ای۔ ایمرجنسی ایکس مسلینیس‘ کے نام سے جانا جائے گا، بنایا گیا ہے‘‘۔واضح رہے کہ موجودہ وقت میں افغانستان کی صورتحال کافی خراب ہے۔ وہاں پر طالبان نے گزشتہ اتوار کو اشرف غنی حکومت سے اقتدار اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور مسٹر غنی کو ملک چھوڑکر جانا پڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS