ہندوستان دنیا میں آن لائن گیمنگ کے لئے پانچویں سب سے بڑی مارکیٹ

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستان اس وقت دنیا میں آن لائن گیمنگ کے لیے پانچویں سب سے بڑی مارکیٹ ہے جس کی وجہ اس کی نوجوان اور ٹکنالوجی سے واقفیت، انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی اور کفایتی اسمارٹ فونز ہیں۔بی سی جی – سیکوئیا انڈیا رپورٹ کے مطابق ، بھارت میں گیمنگ کا پیمانہ کافی بڑا، یعنی 1.5 بلین ڈالر کا ہے، جس کی عالمی حصہ داری تقریباً ایک فیصد ہے۔ اور موبائل -فرسٹ کے انقلاب کی وجہ سے اس کے سال 2025 تک گین گنا ہوکر 5 بلین ڈالر سےزیادہ کا بازار بننے کی توقع ہے۔ آن لائن رمی، فینٹسی اسپورٹس اور ای اسپورٹس جیسی گیمز کو ہندوستان میں مختلف ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ نے مہارت کے کھیل کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ ان کے فیصلوں نے واضح طور پر رمی، شطرنج، فینٹسی اور دیگر اسکل گیمس کو مہارت کے کھیل کے طور پر قائم کیا ہے۔ ابھی حال ہی میں، کیرالہ ہائی کورٹ اور مدراس ہائی کورٹ نے بالترتیب 27 ستمبر 2021 اور 3 اگست 2021 کو اپنے فیصلوں میں، آن لائن اسکل گیمس کی قانونی حیثیت کو دوہرایا ہے۔ ہندوستان کی آن لائن گیمنگ مارکیٹ میں مزیدترقی کی صلاحیت ہے اور اگلے چار سال میں اس شعبے کے تین گنا ہونے کی امید ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS