ہماچل پردیش سڑک حادثے میں دس زخمی

0

شملہ: ہماچل پردیش میں اُنا ضلع کے گھالووال میں آج ٹرک اور ایک پرائیویٹ نرسنگ کالج کی بس میں زوردار ٹکر ہونے سے ایک  ٹیچر اور طالبات سمیت تقریباً دس افراد زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ  ہرولي اسمبلی حلقے کے بڈھیڑا لاء اینڈ نرسنگ کالج کی طالبات بذریعہ بس ٹریننگ کے لئے اُنا اسپتال  جا رہی تھی،جس کی اچانک دھالووال کے قریب سامنے سے آ رہے ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔
پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ دھند بتائی جا رہی ہے۔ دھند پڑنے کی وجہ سے حد بصارت بہت کم ہونے کے سبب دونوں گاڑیوں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہو گئی۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 25 طالبات سوار تھیں، جن میں سے آگے کی جانب بیٹھیں دس طالبات اور اساتذہ سمیت ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمی طالبات کو علاقائی اسپتال اُنا میں علاج کے لئے پہنچایا۔ حادثے کی وجہ سے گھالووال اور جھلیڑا کے درمیان طویل جام بھی لگ گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اُنا دیواکر شرما نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS