دنیا کے 15 آلودہ ترین شہروں میں سے 14 شہر ہندوستان میں:تحقیقی رپورٹ

0

نئی دہلی: بین الاقوامی ایجنسیوں کے مطابق  ہندوستان کی آب و ہوا میں موجود زہریلی گیس سالانہ پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچوں کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہیں۔
جب کہ ہندوستان فضائی آلودگی کے خطرات سے نجات حاصل کرنے میں مستقل ناکام ثابت ہورہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 15 آلودہ ترین شہروں میں سے 14 شہر ہندوستان میں واقع ہیں۔ عالمی سطح پر اس بارے میں متعدد بار توجہ دینے کی اپیل کے باوجود گذشتہ انتخابات میں ہندوستانی سیاست دانوں نے اس مسئلے کو مکمل نظر انداز کر دیا۔
سٹیٹ آف انڈیا انوائرمنٹ (ایس او ای) کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ہر سال ہندوستان میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے 12.5 فیصد کی وجہ فضائی آلودگی ہے۔
ہندوستان 2050 تک دنیا کی شہری آبادی میں 41 کروڑ افراد کا اضافہ کرنے والا ہے، لیکن دوبارہ منتخب ہونے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی انتخابی مہم میں ماحولیاتی تبدیلی کا ذکر تک نہیں کیا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال 2050 میں ماحولیاتی آلودگی سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہوں گے۔ یہاں زیادہ اموات ہونے کا خدشہ ہے۔ چین اور ہندوستان میں سب سے زیادہ آلودگی کی وجہ سے اموات ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS