شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ہندوستان مناسب جواب دینے کا اہل ہے: وزیراعظم مودی

0

ہندوستان اور چین سرحد پر تصادم میں فوج کے اہلکاروں کے شہید ہونے کے بعد آج وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن اشتعال انگیزی پر وہ ہر حال میں مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ ملک کے عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے بہادر شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
 مودی نے آج 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقدہ دوسرے مرحلے کی میٹنگ سے پہلے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر جھڑپ میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ "ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن اشتعال انگیزی کی صورت میں وہ ہر حال میں مناسب جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ملک کو ہمارے بہادر شہید فوجیوں پر فخر ہوگا کہ وہ لڑتے لڑتے مرے ہيں"۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہمارے شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS