ہند چین سرحدی تنازعہ: وزیر اعظم مودی نے 19 جون کو صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے کیا کُل جماعتی اجلاس طلب

0

نئی دہلی: ہندوستان چین سرحد پر صورتحال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ 19 جون جمعہ کو ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اقدام اس واقعے کے ایک دن بعد ہوا جب فوج نے انکشاف کیا کہ کرنل رینک کے ایک افسر سمیت 20 فوجی اہلکار لائن آف ایکچول کنٹرول(ایل اے سی) پر تصادم میں مارے گئے۔
کل جماعتی اجلاس بلانے کا فیصلہ گذشتہ رات اور آج صبح اعلی سطح پر طویل بحث کے بعد سامنے آیا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کی رات دیر گئے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی جہاں ان کے ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر خارجہ ایس جیشنکر ، اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی  موجود تھے۔
خیال رہے کہ ایل اے سی پر شہید ہوئے فاجی افسران کے بعد بی جے پی حکومت کو اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کا سامنہ کرنا پڑھا ہے۔ 
حزب اختلاف کے متعدد لیڈران نے چین کے ساتھ اس طرح کے شدید تصادم پر وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS